ترک حکام 70

لیبی فوجی سربراہ کے طیارے کے بلیک باکس کا تجزیہ کسی غیر جانبدار ملک میں کریں گے، ترکیہ

انقرہ(رپورٹنگ آن لائن)ترک حکام نے اعلان کیا ہے کہ انقرہ کے قریب گر کر تباہ ہونے والے طیارے کا بلیک باکس کسی غیر جانبدار ملک میں چیک کیا جائے گا ۔

اس طیارے میں لیبیا کے فوجی سربراہ اور ان کے ساتھی سوار تھے۔ترک وزیر ٹرانسپورٹ عبدالقادر اورال اوغلو نے ایکس پر بتایا کہ ابتدائی معائنے کے بعد طیارے کی تباہی کی وجہ معلوم کرنے کے لیے وائس ریکارڈر اور فلائٹ ڈیٹا ریکارڈر کا تجزیہ ایک غیر جانبدار ملک میں کیا جائے گا۔

ڈیٹا کے تجزیے میں کئی ماہ لگ سکتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں