طرابلس (ر پورٹنگ آن لائن)روس نے باور کرایا ہے کہ وہ 2011 سے جنگ میں ڈوبے ہوئے ملک میں سیاسی عمل کو سپورٹ کرنے کی کوششوں میں مصروف ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایک انٹرویومیں روسی وزیر خارجہ سرگئی لاروف نے کہا کہ روس لیبیا میں سیاسی تصفیے میں حصہ ڈالنے کے لیے کوشاں ہے۔
انہوں نے باور کرایا کہ لیبیا میں بنا کسی استثنا تمام سیاسی قوتوں کے ساتھ رابطہ جاری ہے۔روسی وزیر خارجہ نے بتایا کہ چند روز قبل انقرہ میں ترکوں کے ساتھ مشاورت ہوئی اس کے علاوہ لیبیا کے حوالے سے مصر اور مراکش کے ساتھ بھی رابطے ہوئے ہیں۔