ترک وزارت خارجہ

لیبیا کی وجہ سے یورپی پابندیاں،ترکی کا یورپ پر دوہرے معیارات کا الزام

انقرہ (ر پورٹنگ آن لائن)ترکی نے کہا ہے کہ ایک ترک کمپنی اوراسیا شپنگ پر یورپی یونین کی طرف سے لگائی جانے والی پابندیاں یورپ کے دوہرے معیارات اور متعصبانہ رویوں کی عکاس ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق اس ترک کمپنی پر برسلز کی طرف سے پابندیاں اس لیے لگائی گئیں .

کہ وہ مبینہ طور پر خانہ جنگی کے شکار شمالی افریقی ملک لیبیا کو ہتھیاروں کی فراہمی پر عائد اقوام متحدہ کی پابندیوں کی خلاف ورزی کی مرتکب ہوئی تھی۔ یورپی یونین نے اس ترک شپنگ کمپنی کے جملہ اثاثے بھی منجمدکر دئیے تھے۔ یورپی یونین کے مطابق اس کمپنی نے اپنے ایک بحری جہاز کے ذریعے لیبیا میں ہتھیار اسمگل کیے۔ ترک وزارت خارجہ نے اوراسیا شپنگ پر عائد کی گئی یورپی پابندیوں کو ایک غلط فیصلہ قرار دیا ہے۔