ترکی کا انتباہ 119

لیبیا نئے تصادم کا سبب بننے واالے اقدامات سے باز رہے، ترکی کا انتباہ

انقرہ (ر پورٹنگ آن لائن)ترکی نے لیبیا پر زور دیا ہے کہ وہ ایسے ہر ممکنہ اقدام سے پرہیز کرے جو کسی نئے تنازعے کا سبب بن سکتا ہو۔میڈیارپورٹس کے مطابق انقرہ نے لیبیا کے حکام سے کہا کہ وہ اپنے ملک میں جمہوری عمل کی پیروی کریں۔ ترکی نے یہ بیان لیبیا میں ایگزیکٹیو پاور کنٹرول سے متعلق پائے جانے والے تنازعے کے پس منظر میں دیا ہے۔

لیبیا میں گزشت برس دسمبر میں طے شدہ پروگرام کے مطابق الیکشن نہ کرائے جانے کے باعث سیاسی بحران میں اضافہ ہوا ہے۔ ان انتخابات کو ملک میں کئی برسوں سے پائی جانے والی سیاسی افراتفری اور عدم استحکام کو ختم کرنے کے لیے امن عمل کا کلیدی حصہ سمجھا جا رہا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں