جرمن چانسلر 125

لیبیا میں عام انتخابات دسمبر میں منعقد کرائے جائیں، جرمن چانسلر

برلن(ر پورٹنگ آن لائن)جرمن چانسلر انجیلا میرکل نے اس بات پر زور دیا ہے کہ لیبیا میں عام انتخابات کا انعقاد مقررہ تاریخ چوبیس دسمبر کو ہی کرایا جائے۔میڈیارپورٹس کے مطابق میرکل نے یہ بات جرمن دارالحکومت برلن میں لیبیا کی صدارتی کونسل کے چیئرمین محمد المنفی سے ملاقات کے دوران کہی۔

جرمن چانسلر نے لیبیا میں موجود روس اور ترکی کی غیر ملکی افواج کے انخلا کا بھی مطالبہ کیا ۔ انہوں نے لیبیا میں معاشی اصلاحات پر زور دیتے ہوئے کہا کہ لیبیا میں تیل اور گیس جیسے قدرتی ذخائر کا فائدہ پورے ملک کی آبادی کو پہنچنا چاہیے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں