مہوش حیات 125

لگتا ہے 50 فیصد پاکستانی اپنا بڑھا ہوا پیٹ چھپانے کیلئے شلوار قمیض پہنتے ہیں،مہوش حیات

کراچی (ر پورٹنگ آن لائن)اداکارہ مہوش حیات نے کہا ہے کہ لگتا ہے50 فی صد پاکستانی اپنا بڑھا ہوا پیٹ چھپانے کیلئے شلوار قمیض پہنتے ہیں۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ مہوش حیات نے کہا کہ مجھے آج کل اچھے اسکرپٹ نہیں مل رہے اور میں رونے دھونے والے سکرپٹ پر کام نہیں کرنا چاہتیں جبکہ فلم ”لندن نہیں جاؤں گا” پر کام چل رہا ہے۔مہوش حیات نے کہا کہ لگتا ہے50 فیصد پاکستانی اپنا بڑھا ہوا پیٹ چھپانے کے لیے شلوار قمیض پہنتے ہیں۔

مہوش حیات نے عوام سے وزیر اعظم پاکستان عمران خان کو مزید وقت دینے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کو بہت بری حالت میں ملک ملا تھا،اسے درست کرنے کیلئے بھی وقت دینا چاہیے۔مہوش حیات نے کہا کہ عمران خان کے پاس کوئی جادو کی چھڑی نہیں ہے کہ چھڑی چلاتے ہی سب ٹھیک ہوجائے ،نیا پاکستان ابھی بننے کے عمل میں ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں