،فواد عالم 14

لگتا ہے کہ بنگلادیش، پاکستان کو وائٹ واش کرسکتا ہے،فواد عالم

کراچی (رپورٹنگ آن لائن)سابق کرکٹر فواد عالم نے کہا ہے کہ مجھے لگتا ہے کہ بنگلادیش، پاکستان کو وائٹ واش کرسکتا ہے۔ایک انٹرویومیں سابق ٹیسٹ کرکٹر فواد عالم نے کہا کہ بنگلادیش اپنی مطلب کی وکٹیں بناتا ہے، ٹخنے سے اوپر گیند نہیں آتی ہے۔انہوں نے کہا کہ بنگلادیش میں رنز کرنا اتنا آسان نہیں ہوتا، بیٹرز کو مشکلات پیش آتی ہیں،

جتنے بھی آپ کے کھلاڑی گئے ہیں ان کے میچز ہی دس سے گیارہ ہیں اور تجربہ بھی نہیں ہے۔فواد عالم نے کہا کہ اگر یہ اچھا کھیل کر آجائیں اور جیت جائیں بڑی بات ہوگی، رضوان اور صاحبزادہ فرحان نے اچھی پرفارمنس نہیں دی تو ہمارے لیے میچز جیتنا مشکل ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ بنگلادیش، پاکستان کو وائٹ واش بھی کرسکتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں