احمد علی بٹ

لکس اسٹائل ایوارڈز، احمد علی بٹ تیاریوں میں مصروف

کراچی (رپورٹنگ آن لائن)اپنے مزاحیہ کرداروں کی وجہ سے مشہور اداکار احمد علی بٹ لکس اسٹائل ایوارڈز کی تیاریوں میں مصروف ہیں۔انہوں نے لکس اسٹائل ایوارڈز کی تیاریاں کرتے فیشن ڈیزائنر نومی انصاری کے ہمراہ ایک تصویر انسٹاگرام اکاؤنٹ کی زینت بنائی۔احمد علی بٹ نے ساتھ لکھا کہ ‘رنگوں کے بادشاہ نومی انصاری ہیں۔

اپنی پوسٹ میں انہوں نے لکس اسٹائل ایوارڈز کے حوالے سے چند ہیش ٹیگ بھی استعمال کیے۔ایک اسٹوری میں انہوں نے کہا کہ 20ویں لکس اسٹائل ایوارڈز سے قبل کچھ 19ویں لکس اسٹائل ایوارڈز کی یادیں۔