سینیٹر مصطفی نواز کھوکھر 187

لڑکھڑاتی حکومت کو سینیٹ انتخابات سے قبل بڑی شکست ہوئی ہے،سینیٹر مصطفی نواز کھوکھر

اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن ) پاکستان پیپلزپارٹی کے سینیٹر مصطفی نواز کھوکھر نے کہاہے کہ لڑکھڑاتی حکومت کو سینیٹ انتخابات سے قبل بڑی شکست ہوئی ہے،حکومت انتخابات سے بھاگنا چاہتی تھی مگر اسے راہ فرار نہیں ملا، حکومتی ترجمانی انتہائی ڈھٹائی سے سپریم کورٹ کی رائے کو اپنی فتح قرار دے رہے ہیں،

سپریم کورٹ کی صدارتی ریفرنس سے متعلق رائے پر اپنے بیان میں سینیٹر مصطفیٰ نواز کھوکھر نے کہا سپریم کورٹ میں صدارتی ریفرنس کے ذریعے جو سوال بھیجا اس کا جواب تو نفی میں ملا ہے، کیا سپریم کورٹ نے انتخابات شو آف ہینڈ کے ذریعے کروانے کے حق میں رائے دی، جواب ہے نہیں !، کیا صدارتی آرڈیننس سپریم کورٹ کی رائے بعد موثر رہا ہے تو بھی جواب ہے ، نہیں !، 3 مارچ یوسف رضا گیلانی کی جیت اور سلیکٹڈ کے امیدوار کے شکست کا دن ہے، ضمنی انتخابات کی طرح سینیٹ انتخابات میں بھی کٹھ پتلی حکومت کو بدترین شکست ہوگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں