مراد علی شاہ 51

لوگ یہاں خریداری کرنے آتے ہیں، آج کل شادیوں کا سیزن ہے،وزیراعلیٰ سندھ

کراچی (رپورٹنگ آن لائن)وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے گل پلازہ کا دورہ کیا اور کہا کہ لوگ یہاں خریداری کرنے آتے ہیں، آج کل شادیوں کا سیزن ہے، گزشتہ رات 10بجے کے بعد یہاں آگ لگنے کی اطلاع ملی،

ہماری میونسپل اتھارٹیز نے فوری ریسپانس کیا اور مجھے اطلاع دی، 10 بج کر 27 منٹ پر یہاں پہلا فائر ٹینڈر پہنچا، آگ بجھانے کی کارروائی شروع ہوئی۔میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے بتایا کہ تقریباً 26 فائر ٹینڈرز، چار اسنارکل اور 10 باؤزر نے حصہ لیا، کے ایم سی کے علاوہ پاکستان نیوی نے بھی اپنا ایک اسنارکل دیا، سول ایوی ایشن اتھارٹی سے بھی 3 آگ بجھانے کی مشینیں آئیں، 22 لوگ زخمی ہوئے جنہیں طبی امداد دی گئی۔ انہوںنے کہاکہ افسوس کی بات یہ ہے کہ 58 یا 60 سے بھی زائد افراد لاپتا ہیں، اللہ تعالیٰ اْن کو زندگی دے۔

مراد علی شاہ نے کہا کہ یہ بیسمنٹ گراؤنڈ اور تین منزلہ عمارت تھی، یہاں تقریباً ایک ہزار سے زائد دکانیں تھیں، جس طریقے سے آگ لگی ہے ابھی حتمی طورپر کچھ کہنا قبل از وقت ہوگا، کچھ کہتے ہیں کہ کسی ایک دکان میں شارٹ سرکٹ کے بعد یہ آگ لگی اور وہاں ایسا میٹریل موجود تھا کہ جس کی وجہ سے آگ فوری پھیل گئی،

فائر فائٹرز کو اندر جانے کی جگہ نہیں مل رہی تھی جس کی وجہ سے نقصانات میں اضافہ ہوا، کوشش کریں گے کہ لوگوں کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دیں، تاجروں کے نقصان کا ازالہ کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں