اسلام آباد ( ر پورٹنگ آن لائن) اداکارہ منال خان نے کہا ہے کہ لوگ ان کے بارے کیا سوچتے ہیں.
اس سے ان کو اس وقت تک کوئی فرق نہیں پڑتا جب کہ انہوں نے واقعی کچھ غلط نہ کیا ہو۔
انہوں نے حسنین لہری کے ساتھ کیے گئے فوٹو شوٹ کے تناظر میں بات کرتے ہوئے کہا کہ
جب انہون نے حسنین لہری کے ساتھ فیشن برانڈ ’’بورجان کے لیے فوٹوشوٹ کروایا تو انہیں بہت زیادہ تنقید
کا نشانہ بنایاگیا لوگوں نے کہا کہ وہ حسنین کے بہت قریب ہو کر بیٹھی ہیں اور کپڑے بھی چھوٹے پہنے ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ حسنین لہری کے ساتھ کام کر کے انہیں بہت اچھا لگا وہ بہت اچھے انسان ہیں.
اور وہ پراجیکٹ ان کے لیے بہت اہم اور بہت بڑا تھا اور انہیں اس بات سے کوئی فرق نہین پڑتا کہ
لوگ کیا کہہ رہے ہین کیونکہ وہ خوش تھیں اور خوش ہیں اور انہیں نہیں لگتا کہ انہوں نے کچھ غلط کیا ہے۔