شیخ رشید 177

لوگ اب بھی مری جانا چاہتے ہیں مگر ہم نہیں جانے دیں گے،شیخ رشید

مری (رپورٹنگ آن لائن ) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ لوگ اب بھی مری جانا چاہتے ہیں مگر ہم انہیں نہیں جانے دیں گے،پھنسے ہوئے افراد ریسٹ ہاسوز میں مفت میں رہ سکتے ہیں، لوگ گاڑیوں سے نہیں نکل رہے ہیں، بچے بھی ان کے ساتھ ہیں، لوگ سیلفیاں بنانے میں لگے ہوئے ہیں۔

ہفتہ کو نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہاکہ لوگ مری میں پھنسے ہوئے ہیں اور مزید لوگ مری جانا چاہتے ہیں لیکن ہم ان کونہیں جانے دیں گے۔ شیخ رشید کا کہنا تھاکہ علاقے سے 700 گاڑیاں نکال لی گئی ہیں اور تقریبا 200 گاڑیاں پھنسی ہوئی ہیں جنہیں چند گھنٹوں میں نکال دیاجائےگا۔

وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ دو ہیلی کاپٹر تیار ہیں مگر موسم ایسا ہے اس میں ہیلی کاپٹرکا رسک نہیں لیا جاسکتا، شام 7 سے 8 بجے تک راستے کھل جائیں گے۔ شیخ رشید نے مری میں 19 سے 20 افراد کی اموات کی تصدیق کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں