فواد چوہدری

لوگوں کی صحت کے اخراجات حکومت اٹھا رہی ہے، فواد چوہدری

اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن)وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے صحت کارڈ پروگرام کے بعد لوگوں کی صحت کے اخراجات مکمل طور پر حکومت اٹھا رہی ہے، آئندہ 45دنوں میں پنجاب کا ہر خاندان صحت کارڈ سے 10لاکھ تک سالانہ علاج کا اہل ہو گا،

اتوار کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں فواد چوہدری نے کہا کہ صحت کے اخراجات اب لوگوں کے بجٹ کا حصہ نہیں رہے،انہوں نے کہا کہ لاہور ڈویژن میں صحت کارڈ کی سہولت مکمل طور پر میسر ہو گئی ہے،فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ آئندہ 45دنوں میں پنجاب کا ہر خاندان صحت کارڈ سے 10لاکھ تک سالانہ علاج کا اہل ہو گا۔