تجمل نقوی۔ 219

لوکل گورنمنٹ ترمیمی ایکٹ 2025 منظور۔پرائیویٹ رہائشی سکیموں سےپراپرٹی ٹیکس اور لگژری ہاوس ٹیکس وصول کیا جائیگا۔تجمل نقوی۔

رپورٹنگ آن لائن۔پنجاب اسمبلی نے لوکل گورنمنٹ ترمیمی ایکٹ 2025 پاس کر دیا۔ترمیم کے بعد پراپرٹی ٹیکس اور لگژری ہاؤس کا دائرہ کار وسیع ہو گیا۔شہروں کے علاوہ بھی ضلع بھر میں منظور شُدہ ہاؤسنگ سوسائیٹیز آئندہ پراپرٹی ٹیکس ادا کریں گی۔ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب اس ٹیکس کو اکٹھا کرتا ہے۔

اس سلسے میں ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آفیسر سیالکوٹ سید تجمل حُسین نقوی کا صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پہلے سے منظور شُدہ اور مستقبل میں کسی بھی ہاؤسنگ سوسائٹی کی منظوری کے ساتھ ہی یہ ٹیکس نافذالعمل ہو جائے گا۔

سیکرٹری لوکل گورنمنٹ کی طرف سے کسی علاقے کو الگ سے ریٹنگ ایریا ڈکلیئر کرنے کی ضرورت نہیں ہو گی۔
یکم جنوری 2025 سے اس کا نفاذ شروع ہو چُکا ہے۔

اس قانون کے پاس ہونے سے تمام غیر رہائشئ عمارتوں اور خالی پلاٹوں سے پراپرٹی ٹیکس، پچاس لاکھ مالیت کی رہائشی عمارتوں سے پراپرٹی ٹیکس لیا جائے گا اور دو کنال سے بڑے گھر جو پہلے سے ہاؤسنگ سوسائیٹیز میں موجود ہیں وہ بھی لگژری ہاؤس ٹیکس کے دائرہ کار میں آ جائیں گے۔

سٹی ہاؤسنگ سیالکوٹ، ڈائمنڈ سٹی سیالکوٹ اور ان جیسی دیگر ہاؤسنگ سوسائٹیاں جو اس سے پہلے ٹیکس نیٹ سے باہر تھے اب ٹیکس نیٹ میں آ جائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں