لاہور ہائی کورٹ 35

لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2025ء ترامیم کیخلاف درخواستوں پر حکومت پنجاب کو جواب جمع کروانے کی ہدایت

لاہور (رپورٹنگ آن لائن) لاہور ہائی کورٹ نے لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2025میں ترامیم کیخلاف درخواستوں کی سماعت 22دسمبر تک ملتوی کرتے ہوئے حکومت پنجاب کو جواب جمع کروانے کی ہدایت کر دی۔

جسٹس سلطان تنویر احمد نیاپویشن لیڈر معین الدین ریاض قریشی اور جماعت اسلامی کی جانب سے درخواستوں پر سماعت کی، سماعت کے آغاز پر درخواست گزاروں کی جانب سے کیس کی سماعت کے لئے لارجر بینچ تشکیل دینے کی استدعا کی گئی جسے عدالت نے مسترد کر دیا۔ درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ الیکشن کمیشن اپنے صوابدیدی اختیارات کے تحت جماعتی بنیادوں پر بلدیاتی انتخابات کرا سکتا ہے اور عدالت اس اہم آئینی معاملے پر فیصلہ دے۔عدالت نے کہا کہ حکومت جواب داخل کرائے، عدالت اس کے بعد فیصلہ کرے گی،

الیکشن کمیشن کے وکیل نے موقف اپنایا کہ لوکل گورنمنٹ ایکٹ حکومت نے بنایا ہے، اس سے الیکشن کمیشن کا کوئی تعلق نہیں۔ الیکشن کمیشن کے وکیل نے درخواستوں کو ناقابل سماعت قرار دے کر مسترد کرنے کی استدعا کی۔دوسری جانب حکومت پنجاب کے وکیل نے جواب داخل کرانے کیلئے مہلت طلب کی، جسے عدالت نے منظور کرتے ہوئے مزید سماعت 22دسمبر تک ملتوی کر دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں