لودھراں(رپورٹنگ آن لائن) ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال کے 2 ملازمین نے لڑکی کو مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ متاثرہ لڑکی نے الزام عائد کیا ہے کہ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال کے سی ڈی سی سپروائزر نے 20 ہزار کے عوض نوکری دینے کا کہا، نوکری آرڈر کے بہانے بلایا اور ساتھی سمیت زیادتی کا نشانہ بنایا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون کا میڈیکل کروا لیا ہے اور ابتدائی رپورٹ میں لڑکی سے زیادتی ثابت ہوئی ہے، دونوں ملزمان محکمہ صحت کے ملازم اور عبوری ضمانت پر ہیں۔ آئی جی پنجاب انعام غنی نے لودھراں میں اسپتال ملازمین کی لڑکی سے مبینہ زیادتی کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او ملتان سے واقعہ کی رپورٹ طلب کر لی ہے۔ آئی جی پنجاب نے متعلقہ حکام کو ہدایت دی ہے کہ انصاف کی فراہمی ترجیحی بنیادوں پر یقینی بنائی جائے۔