ملتان (رپورٹنگ آن لائن)ویسٹ انڈیز ٹیم کے باؤلنگ کوچ جیمز فرینکلن نے کہا ہے کہ دوسری اننگز میں لمبی پارٹنر شپس کر کے پاکستان کو بڑا ہدف دینے کی کوشش کریں گے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ کو ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔
جیمز فرینکلن نے کہا کہ پاکستان کی پہلی اننگز میں ہماری باؤلنگ پرفارمنس بہترین رہی،شاندار باؤلنگ سے ہم نے پاکستان پر پریشر ڈالا اور انہیں جلد آؤٹ کر لیا،اب ہمارے پاس اس میچ پر کنٹرول لینے کا موقع ہے۔انہوں نے کہا کہ ہماری آخری کی پارٹنرشپس سے ٹیم ٹوٹل اچھا ہو گیا،دوسری اننگز میں لمبی پارٹنر شپس کر کے پاکستان کیخلاف بڑا ہدف سیٹ کرنے کی کوشش کریں گے۔
جیمز فرینکلن نے کہا کہ اس پچ پر ٹاپ آرڈر کے لیے بیٹنگ کرنا بہت مشکل ہے،شروع کی باؤلنگ بہت چیلنجنگ ہوتی ہے،اس یچ پر بیٹنگ صرف ویسٹ انڈیز کے لیے ہی نہیں بلکہ پاکستان کے لیے بھی چیلنج ہے۔ پاکستان کیخلاف پریشر برقرار رکھنے کی حکمت عملی سے میدان میں اتریں گے۔