شہباز گل

لفظ جعلی شریف خاندان کا برانڈ ہے، شہباز گل

اسلام آ باد (رپورٹنگ آن لائن ) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گل نے کہا ہے کہ لفظ جعلی شریف خاندان کا برانڈ ہے، چور بھگوڑوں کے کرپٹ ترجمان حواس باختہ ہو چکے ہیں، جعلی خط ہو یا جعلی رسیدیں، نااہل شریفوں نے دئیے، جعلی فونٹ ہو یا جعلی ویڈیوز، کلیبری کوئین نے پیش کئے، جعلی اکاونٹس ہو یا جعلی کمپنیاں، نااہل چھوٹے میاں پیش پیش رہے۔

مریم اورنگزیب کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے انہوں نے کہاکہ نے کہاکہ جعلی مینڈیٹ ہو یا جعلی بیمار، وہ لندن مفرور ہیں، وزیراعظم عمران خان چور لٹیروں کے اعصاب پر سوار ہیں،حکومتی کارکردگی سے کرپٹ اشرافیہ کی نیندیں حرام ہیں۔