لتا منگیشکر 147

لتا منگیشکر کی طبیعت میں معمولی بہتری آئی ہے، ڈاکٹرز

ممبئی (رپورٹنگ آن لائن) کورونا وائرس اور نمونیا کی وجہ سے ہسپتال میں داخل بھارت کی لیجنڈری گلوکارہ لتا منگیشکر کی طبیعت میں بہتری آنے لگی۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق لتا منگیشکر کا علاج کرنے والے ڈاکٹر پریت نے بتایا کہ ‘لتا منگیشکر اب بھی آئی سی یو وارڈ میں ہیں لیکن ان کی صحت میں معمولی بہتری آئی ہے’۔ڈاکٹر پریت نے بھارتی میڈیا کو بتایا کہ 92 سالہ گلوکارہ کو اگلے 10 سے 12 دن تک ہسپتال میں ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف کی نگرانی میں رکھا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں