فواد چوہدری

لبیک جیسے شدت پسند گروہ تشدد اور انتہاپسندی کو ہوا دینا چاہتے ہیں، فواد چوہدری

اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن) وفاقی وزیر فوادچوہدری نے کہا ہے کہ لبیک جیسے شدت پسندگروہ اسلام کی شناخت کوبدلنا اور تشدد، انتہاپسندی کو ہوا دینا چاہتے ہیں،ایسے گروہ کی کوششوں کوناکام بناناہرمسلمان کافرض ہے۔

جمعرات کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں وفاقی وزیرفوادچوہدری نے کہا کہ برصغیر میں اسلام درگاہوں اور اولیائے کرام کی تبلیغ بزرگان دین کی محبت اور انسانیت کے درس کی مضبوط بنیادوں پراستوار ہوا، لبیک جیسے شدت پسندگروہ اسلام کی اس شناخت کوبدلناچاہتے ہیں ، لبیک جیسے شدت پسندگروہ تشدد، انتہاپسندی کوہوادیناچاہتے ہیں، ایسے گروہ کی کوششوں کوناکام بناناہرمسلمان کافرض ہے۔