محمد بن عبدالرحمن الثانی 53

لبنان کی حکومت بننے کے بعد امداد کریں گے،قطری وزیراعظم

دوحہ (رپورٹنگ آن لائن)قطر کے وزیراعظم نے کہا ہے کہ قطر لبنان کی نئی حکومت بننے کے بعد اداروں کی مدد کرنے کے ساتھ ساتھ باہمی دلچسپی کے پراجیکٹس پر بھی کام کرے گا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق انہوں نے اس شرطیہ امداد کا اظہار گزشتہ روز کیا ۔بیروت میں ہونے والی لبنانی صدر جوزف عون کے ساتھ ملاقات کے بعد قطری وزیراعظم شیخ محمد بن عبدالرحمن الثانی نے پریس کانفرنس کے دوران کہاکہ قطر لبنانی فوج کی مدد جاری رکھے گا۔ ہم حکومتی تشکیل کے خواہاں ہیں۔

جس کے بعد سٹریٹیجک شراکت داری باہمی دلچسپی کے امور کے مطابق ہوگی۔انہوں نے مزید کہا کہ رواں سال کے آغاز سے اب تک مثبت اشارے ملے ہیں۔چاہے یہ لبنانی صدر کے خلا کو پر کرنے یا شام میں آنے والی تبدیلی سے متعلق ہو۔وزیراعظم قطر شیخ محمد بن عبدالرحمن الثانی نے لبنان کے دورے کے موقع پر نگران وزیراعظم لبنان نجیب میقاتی، نامزد وزیراعظم نواف سلام اور سپیکر پارلیمان نبیہ یری سے بھی ملاقات کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں