ایرانی وزارت خارجہ

لبنان کو مزید تیل بیچنے کو تیار ہیں، ایرانی وزارت خارجہ

تہران ( رپورٹنگ آن لائن)ایرانی حکام نے کہاہے کہ لبنان کو ضرورت کوپورا کرنے کے لئے مزید تیل فروخت کرنے کو تیار ہیں۔یہ بیان ایسے موقع پر سامنے آیا ہے جب لبنان کی مسلح تنظیم حزب اللہ کے رہنما نے اعلان کیا ہے کہ تیل بحران کے مد نظر ایران سے مزید آئل ٹینکر منگوائے جا رہے ہیں۔ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان سعید خطیب زادہ نے ہفتہ وار پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ “ہم اپنے فیصلوں اور حلیفوں کی ضرورت کے مطابق تیل اور اس سے بننے والی مصنوعات فروخت کرتے ہیں۔

ایران لبنان کی ضرورت کو پورا کرنے کے لئے مزید تیل فروخت کرنے کو تیار ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ یقینا ایرانی حکومت لبنانی عوام کو مصیبت کے وقت تنہا نہیں چھوڑ سکتی۔خطیب زادہ کا کہنا تھا کہ ہم لبنانی حکومت کو بھی پیشکش کرتے ہیں کہ وہ ہمارے سے مزید تیل بھی خرید سکتی ہے۔حزب اللہ کے ناقدین نے ایران سے تیل کی خریداری کے ممکنہ اثرات سے باخبر کرتے ہوئے بتایا کہ ایسے اقدامات سے لبنان پر معاشی پابندیاں لگ سکتی ہیں۔ لبنان کی معیشت پہلے ہی زبوں حالی کا شکار ہے۔ایران پر امریکا کی جانب سے معاشی پابندیاں عائد ہے جن کے سبب ایران سے تیل کی خرید وفروخت پر پابندی عائد ہے۔