بیروت (رپورٹنگ آن لائن)لبنان کی وزارت صحت نے کووِڈ19کی اومیکرون قسم کے دوکیسوں کی تشخیص کی اطلاع دی ہے۔یہ دونوں افرادبیرون ملک سے حال ہی میں لوٹے ہیں اور ہوائی اڈے پر ان کے کرونا وائرس کے ٹیسٹ کیے گئے ۔میڈیارپورٹس کے مطابق لبنانی وزیرصحت فراس ابیاد نے ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ ہوائی اڈے پرٹیسٹوں کے نتائج سے اومیکرون کے ان دونوں کیسوں کا پتاچلا ہے۔
یہ دونوں مسافر براعظم افریقا سے آئے تھے اورانھیں قرنطینہ میں رکھا گیا تھا۔فارس ابیاد نے کرونا وائرس کے نئے کیسوں کی تعداد بڑھنے پرتشویش کا اظہارکیا انھوں نے کہا کہ ملک کا صحت کا نظام پہلے ہی بحران کا شکار ہے اور وہ توماضی میں اس مہلک وائرس کی سابقہ شکلوں سے مقابلے کے لیے بھی تیارنہیں تھا۔