تہران (رپورٹنگ آن لائن)ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ لبنان میں اسرائیلی حملے جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی ہیں۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق جمعہ کو جاری ایک بیان میں مسعود پزشکیان کا کہنا تھا کہ یہ دھوکا دہی اور ممکنہ معاہدوں سے وابستگی کی کمی کی خطرناک علامت ہے۔
انہوں نے کہا کہ لبنان پر حملے جنگ بندی مذاکرات کو بے معنی بنادیں گے، ایران لبنانی عوام کو تنہا نہیں چھوڑے گا۔









