بلنکن

لبنان سے ایک تہائی سے زیادہ اسرائیلی فوج نکل چکی ہے، انٹونی بلنکن

پیرس (رپورٹنگ آن لائن)امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے کہا ہے اسرائیل اور لبنان کی جنگ بندی کے بعد اب تک اسرائیل نے لبنانی علاقوں سے اپنی فوج کا ایک تہائی سے زیادہ حصہ نکال لیا ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق بلنکن پیرس میں رپورٹرز سے بات چیت کر رہے تھے ۔ تاہم ان کا کہنا تھا چیلنج اب بھی موجود ہیں۔خیال رہے امریکہ اور فرانس دوں مل کر اسرائیل کی لبنان میں جنگ بندی معاہدے کی نگرانی کر رہے ہیں تاکہ معاہدے پر عمل درآمد ہو سکے ، نیز معاہدے کی خلاف ورزیاں روکی جا سکیں

۔یہ جنگ بندی معاہدہ 27 نومبر 2024 کو عمل میں آیا تھا ۔ اس کے تحت س دو ماہ میں اسرائیلی فوج کو لبنان سے نکلنا ہے۔