نیتن یاہو 256

لبنان سرحدی علاقے سے حزب اللہ کی مبینہ دراندازی کی کوشش ناکام بنادی ہے ، نیتن یاہو

بیت المقدس (رپورٹنگ آن لائن) اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو نے کہا ہے کہ اسرائیلی فوج نے لبنان کے ساتھ سرحدی علاقے سے حزب اللہ کی مبینہ دراندازی کی کوشش ناکام بنادی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی فوج کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ حزب اللہ کے چار کارکن گولان کی پہاڑیوں سے متصل لبنان اور اسرائیل کے درمیان سیز فائر لائن عبور کرنے کوشش کر رہے تھے جب اسرائیلی فوج نے ان پر فائر نگ کی ۔

ایک بیان میں اسرائیلی وزیراعظم نے خبردار کیا کہ حزب اللہ کو احساس ہونا چاہییے کہ وہ آگ سے کھیل رہے ہیں اور اگر وہ ان کارروائیوں سے باز نہ آئے تو نتائج کہ ذمہ داری لبنان اور حزب اللہ پر ہوگی۔ دوسری جانب حزب اللہ نے مبینہ دراندازی کے کسی واقعہ سے انکار کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں