جوزف عون 68

لبنانی صدر نے اسرائیلی فوجی انخلا کے لیے فرانس سے مددطلب کرلی

بیروت (رپورٹنگ آن لائن)لبنان کے صدر جوزف عون نے فرانس پر ایک بار پھر زور دیا ہے کہ وہ جنگ بندی معاہدے کے مطابق جنوبی لبنان سے اسرائیلی فوج کے انخلا میں لبنان کی مدد کرے۔

میڈیارپورٹس کے مطابق جوزف عون نے فرانس کے سفیر کے ساتھ ایک ملاقات میں دوبارہ اس مطالبے کا اعادہ کیاکہ اسرائیل پر دباو ڈالا جائے تاکہ وہ جنوبی لبنان سے اپنا فوجی انخلا بھی کرے اور آئے روز کی خلاف ورزیوں کو روکے۔

جنگ بندی میں طے کیے گئے ٹائم فریم کے مطابق لبنانی قیدیوں کو رہا کرے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں