یسرائیل کاٹز

لبنانی حکومت جنگ بندی پر عمل کرائے ورنہ ہم خود کرائیں گے، اسرائیل

تل ابیب (رپورٹنگ آن لائن )اسرائیلی وزیر دفاع یسرائیل کاٹز نے کہا ہے کہ لبنانی حکومت کو اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان سرحد کے اطراف میں جنگ بندی کے معاہدے پر عمل درآمد کرانا چاہیے ورنہ اسرائیل حملے جاری رکھے گا۔

میڈیارپورٹس کے مطابق انہوں نے کہا کہ لبنانی حکومت کو ایک واضح پیغام بھیجتا ہوں اگر آپ جنگ بندی کے معاہدے پر عمل درآمد نہیں کرتے ہیں تو ہم اس پر عمل درآمد کریں گے۔ انہوں نے یہ دھمکی اسرائیلی طیاروں کی بیریروت میں متعدد اہداف پر بمباری کے بعد دی ہے۔