لبنان

لبنان، جنوبی شہر النبطیہ میں اسرائیلی فضائی حملے میں چھ افراد ہلاک

بیروت (رپورٹنگ آن لائن)لبنان میں وزارت صحت نے بتایا ہے کہ ہفتے کی صبح اسرائیل نے ملک کے جنوب میں واقع شہر النبطیہ میں ایک رہائشی عمارت کو فضائی حملے کا نشانہ بنایا ہے۔

اس کے نتیجے میں چھ افراد ہلاک اور تین زخمی ہو گئے۔میڈیارپورٹس کے مطابق مقبوضہ گولان کے علاقے میں میزائل حملے میں متعدد ہلاکتوں کے بعد گذشتہ چند ہفتوں کے دوران میں کشیدگی میں اضافہ سامنے آیا ہے۔

اسرائیل نے اس حملے پر لبنانی ملیشیا حزب اللہ کو ملامت کا نشانہ بنایا اور بیروت کے جنوبی نواحی علاقے میں حزب اللہ کے ایک سینئر کمانڈر کو ہلاک کر دیا۔حزب اللہ نے اپنے کمانڈر کی موت پر اسرائیل کو جواب دینے کا فیصلہ کر رکھا ہے۔