بیروت (رپورٹنگ آن لائن)لبنان اور اسرائیل کی سرحد پر کئی دنوں سے کشیدگی بڑھ رہی ہے۔ میڈیارپورٹس کے مطابق اسرائیل نے مشرقی لبنان کے شہر بعلبیک کے شمال میں واقع قصبے شات کی سڑک پر ایک تیز رفتار کار کو نشانہ بنایا گیا۔ ذرائع نے بتایا کہ کار پر ایک ڈرون سے دو میزائلوں داغے گئے۔
اس کارروائی کے نتیجے میں میزائلوں کے شعبے میں کام کرنے والے میثم العطار نام کے حزب اللہ کے ایک فوجی عہدیدار مارے گئے۔واضح رہے غزہ کی پٹی میں سات اکتوبر کو اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ شروع ہونے کے بعد سے حزب اللہ اور اسرائیل کے درمیان تقریبا روزانہ کی بنیاد پر بمباری کا تبادلہ ہوتا رہا ہے۔
اسرائیلی حملوں میں اب تک لبنان میں کم از کم 497 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔ اسرائیل میں 16 فوجیوں سمیت 27 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔