پٹائی

لبرٹی چوک میں ڈائریکٹرمحمد آصف کی ماتحت افسر کےہاتھوں پٹائی۔

رپورٹنگ آن لائن۔

ایم آر اے اور ڈائیریکٹر کی ایکدوسرے پر مکوں، تھپڑوں اور گالیوں کی بوچھاڑ، چھوٹا سٹاف پرے کھڑا دیکھتا رہا۔

ایکسائز ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول ڈیپارٹمنٹ لاہور ریجن سی کے ڈائیریکٹر محمد آصف پر ماتحت افسر ایم آر اے تھری لاہور منظر خالد نے لبرٹی چوک میں لاتوں، مکوں اور ٹھڈوں کی بارش کر دی۔
 پٹائی
ذرائع کے مطابق صوبائی سیکرٹری و ڈی جی ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن پنجاب نے گزشتہ روز لبرٹی چوک روڈ چیکنگ پوائنٹ کا وزٹ کرتے ہوئے ماتحت سٹاف کو نقد انعام سے نوازا ان کے جاتے ہی ڈائیریکٹر محمد آصف نے موقع پر موجود ایم آر ایز پر چڑھائی کر دی کہ آپ لوگ کام نہیں کرتے، محض سیکرٹری و ڈی جی کے ساتھ فوٹو سیشن کے لئے آئے ہواور افسران کو عملے سمیت کل صبح اپنے دفتر طلب کرلیا۔
 پٹائی
جس پر ایم آ ر اے تھری لاہور منظر خالد نے درخواست کی کہ ماتحت عملے کو معاف کر دیا جائے۔ اس پر ڈائیریکٹر مذکور نے منظر خالد کو کہا کہ وہ برے کو اس کے گھر تک چھوڑ کر آتے ہیں۔

اس فقرے پر فریقین میں تلخ کلامی ہوئی اور محمد آصف نے پہل کرتے ہوئے منظر خالد کو تھپٹر دے مارا۔ جواب میں منظر خالد نے ٹھڈوں، مکوں اورلاتوں سے ڈائیریکٹر کی تواضع کر ڈالی۔