دیپیکا

لباس پر تنقید کرنے والوں کو دیپیکا نے جواب دیدیا

ممبئی (رپورٹنگ آن لائن)بھارتی اداکارہ دیپیکا پڈوکون نے اپنے لباس پر ہونے والی تنقید کا جواب دے دیا۔ انسٹاگرام پر دپیکا کو انفلوئنسر صارف نے فلم گہرائیاں کے ٹیزر میں ان کے لباس پر تنقید کا نشانہ بنایا۔ اس صارف نے دیپیکا پر تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ نیوٹن کا بالی ووڈ قانون ہے جیسے ہی گہرائیاں کی ریلیز کی تاریخ قریب آتی جائے گی ویسے ویسے کپڑے مزید چھوٹے ہوتے جائیں گے۔

اس پر پدماوت کی اسٹار نے انسٹاگرام اسٹوری پر اس پوسٹ کا جواب دیا جو ممکنہ طور پر اس صارف کے خلاف ہی ہے۔ دیپیکا پڈوکون نے تحریر کیا کہ سائنسدان کہتے ہیں کہ یہ کائنات پروٹونز، نیوٹرونز اور الیکٹرونز پر مشتمل ہے لیکن وہ مورونز (احمقوں) کے بارے میں بتانا بھول گئے۔