ایسوسی ایشن 31

لاہور 3 روز میں 54 کروڑ روپے سے زائد کی ڈور گڈی فروخت

لاہور(رپورٹنگ آن لائن)لاہور میں بسنت کے حوالے سے تیسرے روز بھی پتنگوں اور ڈور کی خرید و فروخت عروج پر رہی، تین روز میں 54 کروڑ روپے سے زائد کی ڈور گڈی فروخت ہوئے۔تیسرے روز مارکیٹس میں5 لاکھ سے زائد گڈے، پتنگیں فروخت ہوئے، ڈیڑھ تاوا گڈا 650 روپے، ایک تاوا 450 روپے اور پونا تاوا 250 روپے میں فروخت کیا جانے لگا ۔

کائٹ ایسوسی ایشن کے عہدیدار کے مطابق دو پیس ڈور کا پنا 7 سے 8 ہزار روپے میں فروخت ہورہا ہے جبکہ چار پیس کا پنا 12 سے 15 ہزار روپے میں فروخت کیا جارہا ہے،پہلے دن 16 کروڑ،دوسرے دن 18کروڑ،تیسرے دن 20 کروڑ روپے کی خریدوفروخت ہوئی تھی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں