لاہور ہائیکورٹ 174

لاہور ہائی کورٹ نے Early Hearing بند کردی۔مقدمات تاخیر کا شکار

میاں تنویر سرور۔۔۔

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ حکم پر زیر التوا مقدمات کی جلد سماعت کے لئے Early Hearingکی درخواستوں کی وصولی بند کر دی گئی ہے۔ایسا کہنا ہے لاہور ہائی کورٹ کے ایڈیشنل رجسٹرار جوڈیشل شازب سعید کا۔

ان کاکہنا تھا کہ چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ مسٹر جسٹس محمد امیر بھٹی نے زبانی احکامات جاری کرتے ہوئے ہائی کورٹ میں ہر طرح کی پٹیشنز اور درخواستوں میں ارلی ہیرنگ کی بند کر دی ہے۔

ایڈیشنل رجسٹرار جوڈیشل کا کہنا تھا کہ انہیں تحریری احکامات وصول نہیں ہوئے تاہم چیف جسٹس کے زبانی احکامات پر درخواستوں کی وصولی بن کردی گئی ہے۔اور یہ عمل چیف جسٹس کے حکم ثانی تک برقرار رہیگا۔البتہ امید ہے کہ مجموعی طور پر دوستوں کے اندر صورتحال معمول پر آجائیگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں