لاہورہائی کورٹ 215

لاہور ہائی کورٹ نے ایف بی آر کو جہانگیر ترین کی ملز کے خلاف کارروائی سے روک دیا

لاہور(رپورٹنگ آن لائن ) لاہور ہائی کورٹ نے حکم دیا ہے کہ ایف بی آر فیصلے تک جے ڈی ڈبلیو شوگر ملز کے خلاف کوئی تادیبی کاروائی نہ کرے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں جہانگیر ترین کی شوگر ملز جے ڈی ڈبلیو کو ایف بی آر کے نوٹسز کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی، شوگر مل کے وکیل نے مقف پیش کیا کہ ایف بی آر نے غیر قانونی طور پر نوٹسز بھیجوائے، ایف بی آر نے نوٹسز بھیج کر آرٹیکل 10 اے کی خلاف وزری کی ہے، عدالت ایف بی آر کے ٹیکس نوٹسز کو کالعدم قرار دے۔

عدالت نےجہانگیر ترین کی شوگر ملز کو ایف بی آر کے نوٹسز کے خلاف درخواست پر فیصلہ سنا دیا، جسٹس شمس محمود مرزا نے درخواست فیصلے کے لیے ایف بی آر کو بھجوا دی، جس میں اور حکم دیا گیا ہے کہ ایف بی آر فیصلے تک جے ڈی ڈبلیو شوگر ملز کے خلاف کوئی تادیبی کاروائی نہ کرے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں