شہباز اکمل جندران۔
لاہور ہائی کورٹ میں پنجاب کریکولم اینڈ ٹیکسٹ بک بورڈ کے خلاف رٹ پٹیشن دائر کی گئی ہے۔پٹیشن ایڈووکیٹ شہباز اکمل جندران کی طرف سے دائر کی گئی ہے۔
جس میں موقف اختیار کیا گیا بہت کہ پی سی ٹی بی نے2018 کے نصاب کے تحت مسودے جمع کئے۔اور 294 افراد نے 2018 کے نصاب کے تحت مسودے جمع کروائے۔
تاہم پی سی ٹی بی 2018 کے بعد 2019 میں نیا نصاب لے آیا۔اوربورڈ نے پہلے مسودوں کا فیصلہ کئے بغیرنئے نصاب کے تحت مسودے مانگ لئے۔
لیکن کورونا وائرس اور لاک ڈوان کے باعث 2019 کے مسودوں کا بھی فیصلہ نہ ہوسکا۔
حالانکہ چھٹی کلاس کی تاریخ کے نصاب میں 2018 اور 2019 کے مسودوں میں ایک لفظ کا بھی فرق نہیں ۔
جس پر درخواست گزار نے ایم ڈی پی سی ٹی بھی کو چھٹی کلاس کی تاریخ کے مسودوں کے ایکسٹرنل ریویو کے لئے درخواست دی۔
تاہم ایم ڈی پی سی ٹی بی نے کئی روز بعد بھی درخواست نہ نمٹائی تو درخواست گزار نے عدالت سے رجوع کرلیا۔درخ2است گزار نے عدالت سے استدعا کی ہے کہ عدالت ایم ڈی پی سی ٹی کو درخواست ڈسپوزڈ آف کرنے کی ہدایات جاری کرے۔