لاہور (رپورٹنگ آن لائن)موسمِ سرما کے آغاز کیساتھ ہی لاہور ہائیکورٹ میں وکلاء نے گائون پہن کر پیش ہونا شروع کردیا ،ہائیکورٹ کی جانب سے لیے گائون پہننا لازمی قرار دے دیا گیا ہے۔
عدالت کی انتظامیہ نے تمام وکلاء کو ہدایت کی ہے کہ وہ سردیوں کے دوران عدالت میں پیشی کے وقت مقررہ ضابطہ لباس پر مکمل عمل درآمد یقینی بنائیں۔
ذرائع کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کی جانب سے جاری ہدایات میں کہا گیا ہے کہ وکلاء عدالت میں پیشی کے وقت گائون پہننے کے پابند ہوں گے تاکہ عدالتی وقار اور پیشہ ورانہ ضوابط برقرار رہیں۔یہ فیصلہ موسمِ سرما کی شدت میں اضافے اور وکلا کی جانب سے ضابطہ لباس کی پاسداری کو یقینی بنانے کے پیشِ نظر کیا گیا ہے۔









