لاہور( رپورٹنگ آن لائن) لاہور ہائیکورٹ نے ملازمین کو سرکاری کوارٹرز کا قبضہ سلپ نہ دینے کے معاملے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان کو آج جمعہ کے روز ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا ۔
لاہور ہائیکورٹ کی چیف جسٹس مس عالیہ نیلم نے ہائیکورٹ کے ڈرائیور محمد ندیم سمیت دیگر ملازمین کی جانب سے دائر کی گئی درخواست پر سماعت کی جنہوں نے موقف اختیار کیا کہ آٹھ ماہ گزرنے کے باوجود انہیں سرکاری کوارٹرز کی قبضہ سلپ نہیں دی جارہی ۔
سماعت کے دوران ایڈیشنل سیکرٹری ویلفیئر عدالت میں پیش ہوکر رپورٹ جمع کرائی تاہم عدالت نے اس رپورٹ پر عدم اطمینان کا اظہار کیا۔چیف جسٹس عالیہ نیلم نے چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان کو آج جمعہ24 اکتوبر کوذاتی حیثیت میں طلب کرتے ہوئے کیس کی سماعت ملتوی کردی۔