لاہور ہائیکورٹ 195

لاہور ہائیکورٹ کا شہباز گل پر انڈے اور سیاہی پھینکنے کا سخت نوٹس

لاہور (رپورٹن) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس ملک شہزاد احمد خان نے شہباز گل پر حملے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے سی سی ٹی وی کے ذریعے ذمہ داروں کو شناخت کرکے ان کے خلاف کارروائی کا حکم دیدیا۔

جسٹس ملک شہزاد احمد خان نے ریمارکس دیے کہ پولیس کسی بے گناہ کے ساتھ زیادتی نہ کرے، ہائیکورٹ میں آنے والا ہر شحص قابل احترام ہے، شہباز گل پر سیاہی اور انڈے پھیکنے ہر تشویش ہے، ہائیکورٹ کے سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے ذمہ داروں کی شناخت کی جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں