خواجہ سراﺅں

لاہور ہائیکورٹ کا خواجہ سراﺅں کو عام شہریوں کی طرح حقوق دینے کا حکم

لاہور (رپورٹنگ آن لائن) لاہور ہائیکورٹ نے خواجہ سراﺅں کے حوالے سے تاریخ ساز فیصلہ سنا تے ہوئے انہیں عام شہریوں کی طرح حقوق دینے کا حکم دیدیا۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس فیصل زمان خان نے لیکچرار شپ کے امیدوار خواجہ سراءفیض اللہ کی درخواست پر چار صفحات پر مشتمل تحریری حکم نامہ جاری کیا۔ تحریری فیصلے میں کہا گیا ہے کہ خواجہ سراﺅں کا تحفظ حکومت کی اخلاقی اور قانونی ذمہ داری ہے ،حکومت تحفظ حقوق خواجہ سراءایکٹ پر عملدرآمد کے لئے پالیسی تشکیل دے ، ادارے مرد ، خواتین اورخواجہ سراﺅں میں امتیاز ی سلوک نہ برتیں،خواجہ سراﺅں کو دنیا کی تیسری جنس کے طو رپر تسلیم کیا جا چکا ہے ۔

تحریری فیصلے میں مزید کہا گیا ہے کہ درخواست گزار کے ساتھ ناروا سلوک سے مایوسی ہوئی، قانون بن چکا ہے مگر معاشرہ خواجہ سراﺅں کو تسلیم نہیں کر رہا ۔ ایک خواجہ سراءکو شناخت ظاہر کرنے کے لئے ہمت کا مظاہرہ کرنا پڑتا ہے ،خواجہ سراءکو تعلیم کےلئے دشواریوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے ،۔

ایک خواجہ سراءکا تعلیم حاصل کرنا مشعل راہ ہے ۔ درخواست گزار نے لیکچرار کی آسامی کے لئے اپلائی کیا تھا،خواجہ سراءکی درخواست تضحیک آمیز رویے سے مسترد کر دی گئی، پنجاب پبلک سروس کمیشن کا درخواست مسترد کرنے کا اقدام آئین کی خلاف ورزی ہے ،حکومتی محکمے نے قانونی دباﺅ پر خواجہ سراءکے حق کو تسلیم کیا ہے ،ملازمت کی اجازت دینے کا بیان دینا امتیاز ی سلوک ہے