لاہور (رپورٹنگ آن لائن) لاہور ہائیکورٹ نے پر اسرار طور پر اغواء ہونے والی 15 سالہ لڑکی کی بازیابی کا حکم دیتے ہوئے سی سی پی او لاہور کو لڑکی کو بازیاب کروا کر 8 ستمبر تک عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔
گزشتہ روز سماعت کے موقع پر تھانہ ساندہ کے ایس ایچ او بھی عدالت عالیہ میں موجود تھے۔ جنہوں نے عدالت عالیہ سے استدعا کی کہ وہ بچی کی بازیابی کی کوشش کر رہے ہیں۔ بازیابی کے لئے انہیں مہلت دی جائے۔