لاہور ہائیکورٹ 159

لاہور ہائیکورٹ کاچیئرمین پبلک سروس کمیشن کو درخواست گزار کو سن کر فیصلہ کرنے کا حکم

لاہور(رپورٹنگ آن لائن )لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب پبلک سروس کمیشن کے تحت محکمہ صحت میں بھرتیوں کے خلاف درخواست پر سماعت کرتے ہوئے چیئرمین پبلک سروس کمیشن کو درخواست گزار کو سن کر فیصلہ کرنے کا حکم دیدیا۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس فیصل زمان خان نے ڈاکٹر زمان کی درخواست پر سماعت کی ۔ درخواست گزار نے موقف اپنایا کہ محکمہ صحت میں بھرتیاں من پسندی اور اقربا پروری کی بنیاد پر کی گئیں،میرٹ پر پورا نہ اترنے والوںکو بھرتی کیا گیا ،انٹرویوز میں اپنوں کو نوازنے کے لیے قواعد و ضوابط کی واضح خلاف ورزیاں کی گئیں،استدعا ہے کہ پی پی ایس سی کے تحت تقرریوں کو کالعدم قرار دیا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں