لاہور( رپورٹنگ آن لائن)لاہور ہائیکورٹ نے پرانی گاڑیوں کی نیلامی کا فیصلہ کرلیا،لاہور ہائیکورٹ کی 69 گاڑیاں اور 4 موٹرسائیکلیں نیلامی کے لئے پیش کی جائیں گی ۔
نیلامی 18 جنوری کو صبح 10 بجے لاہور ہائیکورٹ میں ہوگی،خواہشمند خریداروں کو گاڑیوں کا معائنہ کرنے کی سہولت دی جائے گی جس کے لیے وہ صبح 8:30 سے شام 4 بجے تک گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کا معائنہ کر سکیں گے۔ نیلامی میں ٹویوٹا کرولا، سوزوکی مہران اور سوزوکی بولان ماڈلز کی گاڑیاں شامل ہیں۔