لاہور ہائیکورٹ

لاہور ہائیکورٹ کاعمرسرفراز چیمہ کو جیل میں بی کلاس دینے کا حکم

لاہور(رپورٹنگ آن لائن)لاہورہائیکورٹ نے سابق گورنر پنجاب عمرسرفرازچیمہ کو جیل میں بی کلاس دینے کا حکم دیدیا۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی باقرنجفی کی سربراہی میں دورکنی بنچ نے درخواست پرسماعت کرتے ہوئے محفوظ فیصلہ سنا یا ۔

عمر سرفراز چیمہ کی اہلیہ رابعہ سلطان نے بی کلاس کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی تھی۔ عمرسرفراز چیمہ اختیارات کے ناجائز استعمال سمیت دیگر مقدمات میں کے الزام میں جیل میں قید ہیں۔