لاہور ہائی کورٹ

لاہور ہائیکورٹ نے گندم کو آگ لگانے والے ملزم کی عبوری ضمانت خارج کر دی

لاہور (رپورٹنگ آن لائن) گندم کو آگ لگانے والے ملزم کی درخواست ضمانت پر سماعت کے دوران انویسٹی گیشن آفیسر کی ناقض تفتیش پر ڈی پی او قصور عیسیٰ سکھیرا لاہور ہائیکورٹ پیش ہوئے ،عدالت کا ایس پی انویسٹی گیشن قصور کی ناقص کارکردگی پر اظہار تشویش ،ڈی پی او عیسی سکھیرا عدالت کو مطمئن کرنے میں کامیاب ، ہائیکورٹ نے ملزم کی عبوری ضمانت خارج کردی۔

جسٹس محمد طارق ندیم نے ملزم محمد عمران کی عبوری درخواست ضمانت پر سماعت کی ،ڈی پی او قصور عیسیٰ سکھیرا ، ڈپٹی پراسیکیوٹرجنرل کے ہمراہ پیش ہوئے ، جسٹس محمد طارق ندیم نے ڈی پی او قصور سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ جی ڈی پی او صاحب ، دیکھا ہے کیس کو ، ایس پی انویسٹی گیشن کو جب بھی بلایا وہ ہمیشہ فیل ہوتے ہیں ، انہیں کچھ پتہ نہی ہیں ہوتا ، اس رقبہ کا کوئی خسرہ نمبر ، کلہ نمبر ، کھیویٹ نمبر تفتیش میں لکھا ہی نہیں گیا.

جب تک اراضی کے کھویٹ نمبر ، کھتونی نہیں ، اس کا پتہ چلے گا ، اس وقت تک کسی کو کیسے ملزم کہہ سکتے ہیں ، گزشتہ روز ہم کہہ کہہ کر تھک گئے لیکن تفتیشی بضد تھا کہ ملزم قصور ہے، ڈی پی او قصور نے جواب دیا کیس کو دیکھا ہے ،اس لئے تفتیشی افسر کو شوکاز نوٹس جاری کیا ہے کہ عدالت کو مطمئن نہ کرسکا ۔

جسٹس طارق ندیم نے ڈی پی او قصور سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ کھاتہ مشترکہ نہیں اور تقسیم ہوا یا نہیں ،کچھ نہیں لکھا اور اتنی بڑی فائل بنالی ،اگر رقبہ کی ملکیت واضح نہیں توملزم کو قصور وار کیسے قرار دیا جاسکتا ہے، کسی نے بیان دیا یا ریکارڈ موجود ہے کہ اس زرعی۔ رقبہ پر قبضہ کس کا ہے ، آپ روز کہتے ہیں کہ ہم کیس بناتے ہیں اور عدالتیں بری کردیتی ہیں ، جس طرح یہ کیس بنایا گیا اس طرح تو عدالتیں بری ہی کریں گی .

آپ ملزم نے خلاف کوئی شہادت بتادیں ، ڈی ہی او قصور نے جواب دیا جب فصل جلی اس وقت یہ ملزم موقع پر موجود تھا ، یہ اس رقبہ کا مالک نہیں ،ملزم آگ لگانے کے الزام تک قصور وار ہے، وکیل صفائی نے ملزم کی عبوری ضمانت کنفرم کروانے کے لئے دلائل دئیے لیکن عدالت کو مطمئن نہ کرسکے ۔عدالت نے فریقین کے وکلاء کے دلائل سننے کے بعد ملزم کی عبوری درخواست ضمانت خارج کردی۔