لاہور ہائیکورٹ

لاہور ہائیکورٹ نے نکاح نامے میں حق مہر کے کالم میں ترمیم کرنے کا حکم دے دیا

لاہور (رپورٹنگ آن لائن)لاہور ہائیکورٹ نے وفاقی اور صوبائی حکومتوں کو نکاح نامے میں حق مہر کے کالم میں ترمیم کرنے کا حکم دے دیا، عدالت نے وفاقی اور صوبائی حکومتوں کو حق مہر کے کالم میں ترمیم کرنے کا حکم دیا،نکاح نامے میں اشیا کی تفصیل کے کالم 16کو حق مہر کے کالم 13کا حصہ قرار دیا گیا ہے۔

فیصلے کے مطابق فریقین حق مہر کے علاوہ کچھ لکھوانا چاہیں تو علیحدہ لکھوائیں، عدالت نے فیصلہ جاری کرتے ہوئے نکاح نامے میں نقد، منقولہ و غیر منقولہ جائیداد کےلیے علیحدہ کالم بنانے کا بھی حکم دیا ،فیصلے میں کہا گیا ہے کہ نکاح رجسٹرار کی تربیت کے لیے انتظامات کیے جائیں ۔

حکومت نکاح رجسٹرار کے لائسنس کے لیے کم سے کم تعلیم کا معیار مقرر کرے،جسٹس مرزا وقاص روف کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے تحریری فیصلہ جاری کیا۔ واصف علی سمیت دیگر کی درخواستوں پر فیصلہ جاری کیا گیا۔