لاہور ہائی کورٹ 27

لاہور ہائیکورٹ نے مفت قانونی امداد کیلئے 24 وکلاء کی منظوری دیدی

لاہور(رپورٹنگ آن لائن) چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ مس عالیہ نیلم نے پنجاب بار کونسل کی جانب سے مفت قانونی امداد کیلئے تجویز کردہ 24 وکلاء کے ناموں کی منظوری دے دی۔

پرنسپل سیٹ کے لیے سات، ملتان بینچ کے لیے پانچ، بہاولپور بینچ کے لیے چار ناموں کی منظوری دی گئی جبکہ راولپنڈی بینچ کے لیے آٹھ وکلا کے ناموں کی منظوری دے دی گئی۔منظور شدہ وکلا لاہور، ملتان، بہاولپور اور راولپنڈی بینچوں میں سائلین کی امداد کریں گے، ایڈووکیٹ افضال احمد، دانش گل، زاہدہ پروین، سردار بلال احمد کا نام شامل ہے،

ایڈووکیٹ سہیل شریف محمد نعیم کا نام پرنسپل سیٹ لاہور کے لیے منظور ہوا،ملتان بینچ کے لیے محمد علی بٹ، محمد عمران ساقی، عبدالرحمان ذوق، ایڈووکیٹ محمد امیر عمران یوسف، بہاولپور بینچ کے لیے عتیق الرحمن نظامی، ماجد ریاض، فرزانہ یاسین اور حبیب اللہ منظور ہوئے۔راولپنڈی بینچ کے لیے شیخ ابرار، عثمان درانی، ایڈووکیٹ طلحہ کیانی، محسن علی خان، نبیل فرہاد رانجھا کا نام منظور ہوا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں