لاہور ہائیکورٹ

لاہور ہائیکورٹ نے جہانگیرترین اور شریف فیملی شوگر ملز کیخلاف قائم جے آئی ٹی کالعدم قرار دے دی

لاہور (رپورٹنگ آن لائن) لاہورہائی کورٹ نے جہانگیرترین،شریف فیملی شوگر ملزکیخلاف قائم جے آئی ٹی کالعدم قرار دےتے ہوئے کہا ہے کہ دیکھیں گے کہ انکوائری کن قوانین کے تحت کی جا سکتی ہے لاہور ہائی کورٹ کی جانب سے جہانگیرترین اور شریف فیملی شوگر ملزکیخلاف ایف آئی اے انکوائری پر فیصلہ جاری کردیا۔

عدالت نے جہانگیرترین اور شریف فیملی شوگر ملز کیخلاف قائم جے آئی ٹی کالعدم قرار دےدی ، عدالت نے دونوں ملز کو ایس ای سی پی کے نوٹس کالعدم قرار دیئے۔

فیصلے میں کہا گیا کہ ایف آئی اے کو انکوائری کا اختیار حاصل ہے، دیکھنا یہ ہے کہ انکوائری کن قوانین کے تحت کی جا سکتی ہے۔عدالت نے کہا کہ ایس ای سی پی اپنا کردارقانون کے مطابق ادا کرنے میں ناکام رہا، ایف آئی اے کے اختیار پرتفصیلی فیصلے میں وضاحت کی جائے گی۔