لاہور ہائی کورٹ 59

لاہور ہائیکورٹ نے جسٹس (ر)ناصرہ اقبال کے وارنٹ گرفتاری کا حکم کالعدم قرار دیدیا

لاہور( رپورٹنگ آن لائن)لاہور ہائیکورٹ نے جسٹس (ر)ناصرہ اقبال کے وارنٹ گرفتاری کا حکم کالعدم قرار دے دیا ۔لاہور ہائیکورٹ نے تحصیلدار ماڈل ٹائون کا ناصرہ اقبال کے وارنٹ گرفتاری جاری کا آرڈر کالعدم قرار دیا۔

جسٹس خالد اسحاق نے جسٹس (ر)ناصرہ اقبال کی وارنٹ گرفتاری کے خلاف دائر درخواست منظور کرلی اور درخواست منظور کرنے کا تحریری فیصلہ جاری کردیا ۔تحصیلدار ماڈل ٹائون نے 2022کو زرعی ٹیکس کی عدم ادائیگی پر جسٹس (ر)ناصرہ اقبال کے وارنٹ گرفتاری جاری کئے تھے جس پر ہائیکورٹ نے تحصیلدار ماڈل ٹائون کے وارنٹ گرفتاری جاری کا حکم 2022میں ہی معطل کردیا تھا۔

درخواست گزار جسٹس (ر)ناصرہ اقبال کی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ اس کا اسلام آباد میں زرعی رقبہ الاٹ شدہ ہے، قانون کے مطابق اس پر زرعی ٹیکس کا نفاذ نہیں ہوتا ، 96600روپے زرعی ٹیکس کی عدم ادائیگی پر وارنٹ گرفتاری جاری کئے گئے .

درخواست میں عدالت سے تحصیلدار ماڈل ٹائون کی جانب سے زرعی ٹیکس کی عدم ادائیگی پر وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کا آرڈر کالعدم قرار دینے کی استدعا کی گئی ، پنجاب حکومت کے وکیل نے درخواست کی مخالفت کی لیکن عدالت کو مطمئن نہ کیا جا سکا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں