لاہور (رپورٹنگ آن لائن) لاہور ہائیکورٹ میں ضابطہ فوجداری سے متعلق رولز کمیٹی کی تشکیل نو کر دی گئی ۔ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس مس عالیہ نیلم کی منظوری کے بعد تشکیل نو کی گئی۔
ذرائع کے مطابق جسٹس صداقت علی خان کی سربراہی میں 7رکنی رولز کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔ کمیٹی میں جسٹس شہرام سرور چوہدری، جسٹس فاروق حیدر، جسٹس محمد وحید خان اور جسٹس محمد طارق ندیم شامل ہیں۔ اس کے علاوہ سینئر سول جج لاہور اور بریسٹر مریم مصطفی بھی کمیٹی کا حصہ ہوں گی۔
یہ کمیٹی ضابطہ فوجداری کے قوانین اور عدالتی تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوئے اصلاحات اور ترمیمی تجاویز مرتب کرے گی تاکہ فوجداری مقدمات کے نظام کو زیادہ مثر اور شفاف بنایا جا سکے۔ عدالتی ذرائع کے مطابق کمیٹی کی سفارشات انصاف کی فراہمی میں بہتری اور مقدمات کے فوری فیصلوں میں اہم کردار ادا کریں گی۔